ماضی میں اداکارہ صنم سعید کو ایک بار تھپڑ مارا تھا، جنید خان کا انکشاف

مجھے حبا بخاری سے"نہ" کرنا سیکھنا ہے،انہیں کسی چیز کو منع کرنے کا فن خوب آتا ہے جو مجھے نہیں آتا

Aug 22, 2024 | 11:29:AM
ماضی میں اداکارہ صنم سعید کو ایک بار تھپڑ مارا تھا، جنید خان کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکار اور اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں اداکارہ صنم سعید کو حقیقت  میں تھپڑ مارا تھا۔

معروف اداکار اورگلوکار جنید خان نے  اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

اداکار جنیدخان نےدورانِ انٹرویو  ایک سیگمنٹ کے دوران انکشاف کیاکہ انہوں نے 2012ء کی مقبول ڈرامہ سیریل"متاعِ جان ہے تو" کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ صنم سعید کو ہدایت کار ہ مہرین جبار کے کہنے پر حقیقت میں تھپڑ مارا تھاکیونکہ مہرین جبار چاہتی تھیں کہ مذکورہ سین حقیقت سے قریب تر ہو اس لیے انہیں صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارنے کے لیے کہا گیا،ابتد امیں انہوں نے مذکورہ سین ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا تھا لیکن جب صنم سعید نے بھی اصرار کیا تو اصل تھپڑ مارنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ قرآن ہوں اس لیے والدکومیراشوبز میں آناپسندنہیں تھا،اداکارہ لائبہ خان کاانکشاف

دورانِ انٹرویو جنیدخان نے اداکارہ حبا بخاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حبا بخاری سے"نہ" کرنا سیکھنا ہے،انہیں کسی چیز کو منع کرنے کا فن خوب آتا ہے جو مجھے نہیں آتاجس کی وجہ سے اکثر پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔