"اینو رہنا سہنا نہیں آندا"اداکارعمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی کامیڈی فلم

کینیڈین پنجابی فلم  کی کہانی بھارتی نژاد کینیڈین روپن بال نے لکھی ہے اور وہی ہدایات بھی دے رہے ہیں

Aug 22, 2024 | 12:23:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارعمران اشرف آج کل اپنے کیریئرکی پہلی بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکینیڈامیں ہورہی ہے۔

باصلاحیت اداکارعمران اشرف  کی اس پہلی بین الاقوامی فلم کا نام"اینو رہنا سہنا نہیں آندا" ہے، اس کینیڈین پنجابی فلم  کی کہانی بھارتی نژاد کینیڈین روپن بال نے لکھی ہے اور وہی فلم کی ہدایات بھی دے رہے ہیں،اس فلم میں عمران اشرف کے ساتھ بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے اور یہ دونوں اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بتایاجارہاہے کہ فلم"اینو رہنا سہنا نہیں آندا"ایک کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی بین الاقوامی طلباء کے مسائل پر مبنی ہے۔


عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ دن پہلے کینیڈا کے شہر اونٹاریو سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہیں کیمرے کے لیے پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے،عمران اشرف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاتھا کہ "محبت واحد زبان ہے".

اُنہوں نے ڈاؤن ٹاؤن ٹورنٹو سے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ"مجھے کینیڈا سے محبت ہے۔"