عمران خان جب چاہیں گے جلسہ ہو گا: علی امین گنڈاپور

Aug 22, 2024 | 12:39:PM

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب چاہیں گے جلسہ ہو گا۔

جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ ترنول کے مقام پر جلسہ نہیں کرنا،عمران خان نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے،جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔

مزیدخبریں