غزہ میں جنگ بندی کی عالمی کوششیں ناکام،اسرائیلی بمباری سے مزید22فلسطینی شہید

سات اکتوبر2023ء سے جاری حملوں میں اب تک چالیس ہزار دو سو تئیس فلسطینی شہید اور 93 ہزار زخمی ہوچکے ہیں

Aug 22, 2024 | 13:14:PM
غزہ میں جنگ بندی کی عالمی کوششیں ناکام،اسرائیلی بمباری سے مزید22فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی کی عالمی کوششیں ناکام ہوگئیں اور اسرائیل کی جانب سے بربریت کاکھیل جاری ہے۔

خان یونس اور المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سات اوربیت لاہیہ میں صیہونی بمباری سے مزید گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے،انروا اسکول پر بمباری میں بھی چار فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 سات اکتوبر2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد چالیس ہزار دو سو تئیس تک پہنچ گئی ہے،اس  کے علاوہ  93 ہزار زخمی بھی ہوچکے ہیں،اسرائیلی فورسز نے ہزاروں فلسطینیوں کو دیرالبلاح خالی کرنے کا حکم بھی دے دیاہے۔