چودھری جاوید وڑائچ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین منتخب

Aug 22, 2024 | 14:08:PM

(24نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا اجلاس،چودھری جاوید وڑائچ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

 چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوارجاوید وڑائچ کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا چیئرمین منتخب کرنے پر ارکان کا شکر گزار ہوں،اس اہم قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونا اعزاز ہے۔

وزارت دفاعی پیداوار اور متعلقہ اداروں کے امور پر جلد بریفنگ لیں گے۔

جاوید وڑائچ کا تعلق تحریک انصاف سے ہے،جاوید وڑائچ رحیم یار خان سے تیسری مرتبہ رکن قومی اسمبلی ہیں۔

مزیدخبریں