سندھ:دہشت گردی کے شکار والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24)صوبہ سندھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے ایک مراسلے کے ذریعے نجی سکولوں کو دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
رفیعہ جاوید نے بتایا ہے کہ کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی سکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔اُنہوں نے تمام سکولوں میں مفت تعلیم دینے کے لیے والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سے بچے مستحق ہیں اور سکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائے گا۔
رفیعہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ ایسے 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے سکولوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔