کس کے کہنے پر سواتی نے عمران کو جلسہ ملتوی کا پیغام پہنچایا؟ علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کس کے کہنے پر اعظم سواتی نے عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا۔
پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخ ہونے کے معاملہ پر علیمہ خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا ؟ صبح 7:30 بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے ؟،انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ کسی کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا۔
علیمہ خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا، موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا، پارٹی کا چئیرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں۔