کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے: گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، وکیلوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
کامران ٹیسوری نے کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، کوئی بھی طاقتور ہو وہ اللّٰہ سے نہیں بچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا گزر بسر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر کررہے تھے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر ان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کروں گا آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔