(24نیوز)گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمہ سے بری کر دیا۔
عدالت میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی،عالیہ حمزہ اور وکلاء کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ سرگودھا جیل سے رہائی پر عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
اُنہیں تھانہ کینٹ میں درج مقدمے میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، ان پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا۔