اداکار حمزہ سہیل رومانٹک کامیڈی کے ساتھ جلدنیٹ فلکس پر نظرآئیں گے
سیریز کی کہانی حمزہ سہیل نے لکھی ہے،مرکزی کردار بھی خود نبھا ئیں گے، شوٹنگ کا آغاز 2025ء میں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار سہیل احمد کے بیٹے اور ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل رومانٹک کامیڈی کے ساتھ جلداو ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نظرآئیں گے۔
سوشل میڈیا پیج کے مطابق بھارتی ویب سائٹ "زی 5" کی سیریز "مسٹر اینڈ مسز شمیم" کے بعد اب حمزہ سہیل بھی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ڈیبیو دینے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پیج کے مطابق مذکورہ رومانٹک کامیڈی سیریز کا نام اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تاہم سوشل میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ سیریز کینیڈا میں شوٹ ہو گئی جس کی شوٹنگ کا آغاز 2025ء میں ہو گا،یہ بھی دعویٰ کیا جارہاہے کہ مذکورہ سیریز کی کہانی حمزہ سہیل نے لکھی ہے اوراس میں مرکزی کردار بھی ود خود نبھا رہے ہیں۔