بچپن میں اداکارہ نہیں لیڈی ڈیانا بننا چاہتی تھی ،حریم فاروق
والدین کی باتیں سُننے کے بعد مدر ٹریسا بننے کی خواہش پیدا ہوئی پھر سوچھا کہ اس کے لیے تو بہت محنت کرنی پڑے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا بننا چاہتی تھیں تاہم میرے والدین کہتے تھے کہ آرام سے بیٹھ جاؤ اور لیڈی ڈیانابننے کے خواب چھوڑ دو۔
حریم فاروق نے حال ہی میں آن ایئرہونے والی اپنی نئی ڈرامہ سیریل "بسمل" کی تشہیر کے لیے ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی،اس دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے نوعمری میں اپنے پیشے سے متعلق کیا خواب دیکھا تھا؟اس سوال کے جواب میں حریم فاروق نے کہا کہ میں لیڈی ڈیانا بننا چاہتی تھی، میں گھر والوں سے کہتی تھی کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا تعلق کسی شاہی خاندان سے ہے، مجھے شاہی خاندان جیسا محسوس ہوتا تھا۔
حریم فاروق نے مزیدکہا کہ والدین کی باتیں سُننے کے بعد میرے اندر مدر ٹریسا بننے کی خواہش پیدا ہوئی، پھر میں نے سوچھا کہ مدر ٹریسا بننے کے لیے تو بہت محنت کرنی پڑے گی تو میں نے یہ خواب بھی دل سے نکال دیا ۔
حریم فاروق نے کہا کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں بڑی ہوکر اداکارہ بنوں گی ہاں مجھے اتنا ضرور معلوم تھا کہ میں نے اپنی زندگی انجوائے کرنی ہے،میں بچپن میں ہر ایک سے یہی سنتی تھی کہ بڑے ہوکر ذمہ دار بننا چاہیے لیکن میں یہ سوچتی تھی کہ مجھے بڑے ہوکر اپنی زندگی کو خوب انجوائے کرنا ہے، پیسے تو آنے جانے والی چیز ہے لیکن مجھے اپنی زندگی کھل کر جینی ہے،میرا ہر دن مسکراہٹ اور مزاحیہ باتوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے گُزرتا ہے اور اگر میں کوئی دن انجوائے نہیں کرتی تو مجھے لگتا ہے کہ یہ دن بیکار تھا۔
حریم فاروق نےمزید کہا کہ جب ہم بڑے ہوجاتے ہیں تو ذمہ داریوں کی فکر میں اپنی زندگی سے خوشیوں کو نکال دیتے ہیں،ہمیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔