اٹک: سکول بس پر فائرنگ کا واقعہ، بچیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

Aug 22, 2024 | 16:26:PM
اٹک: سکول بس پر فائرنگ کا واقعہ، بچیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران)اٹک میں سکول بس پر فائرنگ میں جاں بحق ہونےو الی بچیوں کی میتیں گھر پہنچ گئیں۔

 جاں بحق بچیوں ارمین اور عروہ کی میتیں گھر پہنچنے پر گاؤں میں  کہرام مچ گیا۔متاثرین نے جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ متاثرہ بچی  کے چچا کا کہنا ہےکہ ہم ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر کے کام سے مطمئن ہیں،ہمیں امید ہے کہ ہمیں بہت جلد انصاف ملے گا۔
فائرنگ میں جاں بحق بچیوں کی نماز جنازہ شام 6 بجے ڈھیری کوٹ میں ادا کی جائے گی۔
 ذہن نشین رہے کہ ڈھیری کوٹ میں صبح سکول وین پر فائرنگ میں 2 بچیاں جاں بحق ہوئی تھیں،واقعہ میں 5 بچے اور سکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا۔