(حسن علی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)وفد ریجنل ڈائریکٹر لاہور عائشہ وٹو کی قیادت میں سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ کیا ۔
پیمرا وفد میں ڈائریکٹر آپریشنز قاسم احمد، عامر بھٹی اور مظہر چوہان شامل تھے ، جن کا سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے چیف ایڈیٹر ڈیجیٹل میڈیا سلیم بخاری ،ڈائریکٹر پروگرامنگ خرم کلیم اور ڈائریکٹر نیوز 24 میاں طاہر نے استقبال کیا ، اس موقع پر تراب عباس، اقبال مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔
پیمرا کی ریجنل ڈائریکٹر لاہور عائشہ وٹو کا کہنا تھا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک کا نیوز روم اور دیگر ڈیپارٹمنٹ سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں، خواتین کے لئے سٹی نیوز نیٹ ورک کاماحول خصوصی طور پر ساز گار ہے، سٹی نیوز نیٹ ورک کی ایڈیٹوریل پالیسی قابل ستائش ہے،خبر کی تصدیق،تحقیق کے معاملے میں سٹی نیوز نیٹ ورک مکمل عملدرآمد کرتا ہے، فیک نیوز کے حوالے سے سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے، پیمرا نے پہلے بھی چینلز کے سٹاف کی ٹریننگ کرائی تھی ،اب پھر سے پیمرا کے قوانین کے حوالے سے ٹریننگ کرائیں گے۔