ڈالر 15 پیسے مہنگا، دیگر کرنسیوں کی صورتحال کیا رہی ؟جانیے

Aug 22, 2024 | 18:00:PM

(اشرف خان)رواں ہفتے مسلسل قدر میں کمی کے بعد ڈالر نے روپے پر پلٹ کر وار کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 3 روز تک مسلسل کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہوا ہے ، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.52 روپے سے بڑھ کر 278.67 روپے پر بند ہوا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی طلب بڑھنے سے اس سے قدر میں اضافہ ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا  ،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یوور 69 پیسے اضافے سے 311.19 روپے کا ہو گیا، برطانوی پاؤنڈ  1.92 روپے مہنگا ہوکر 365.79 روپے پر آگیا جبکہ یو اے ای درہم  76.22 روپے پر برقرار رہا  ،سعودی ریال بھی 74.22 روپے پر ہی برقرار رہا۔

مزیدخبریں