5 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد کراچی والوں کیلئے مزید بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

Aug 22, 2024 | 17:48:PM
5 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد کراچی والوں کیلئے مزید بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) گزشتہ روز 5 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد کراچی والوں کیلئے مزید بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے ، کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست  کی ہے ،کے الیکٹرک نےجولائی کی فیول پرائس  ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ،نیپرا کے الیکڑک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی ،من و عن منظوری کی صورت میں کے  الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

 نیپرامئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹس کے تحت بھی کل کے  الیکٹرک کے لئے بجلی مہنگی کرچکا ،کے الیکڑک کےلیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے،نیپرا نےگذشتہ روز2ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیےبجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کیا تھا۔