چیئرمین پی سی بی کی محمد رضوان کو 150 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو 150 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی شاندار کارکردگی پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر بیان جاری کیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کا اثاثہ ہیں، محمد رضوان کو کھیلتے دیکھ کر بہت لطف آیا، امید ہے کہ آنے والے میچوں میں ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، محمد رضوان نے پاکستانی کرکٹ شائقین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب چینل پر ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ملین سبسکرائبرز، رونالڈو نے ریکارڈ بنا ڈالا
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں محمد رضوان نے 215 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 150رنز مکمل کیے، انہوں نے 171 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز پر ڈکلیئر کر دی، دوسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنا لئے ہیں۔