عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے

Aug 22, 2024 | 18:42:PM

(طیب سیف)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترنول میں جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا، اندرکی کہانی سامنے آ گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کے حوالے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت کا پیغام اعظم سواتی کے ذریعے پہنچایا گیا،جس پر بانی چیئرمین  آخری مرتبہ جلسہ ملتوی کرنے پر آمادہ ہو گئے، 

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے واضح پیغام دیا کہ آج کے بعد پاکستان کے کسی بھی شہر میں جلسے منسوخ نہیں کئے جائیں گے،بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کے ذریعے ارباب اختیار کو پیغام پہنچایا،ہم انتخابات میں چھینی گئی نشستوں کیلئے پورے ملک میں احتجاج کریں گے،لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں میں جلسے اور احتجاج شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترنول جلسہ ملتوی ہونے پر محمود اچکزئی ناخوش، پی ٹی آئی سے بڑا شکوہ کر دیا

مزیدخبریں