مبارک ثانی کیس؛ علما کی تجاویز منظور، نظرثانی فیصلے میں اعتراضات والے پیراگراف واپس لے لئے

Aug 22, 2024 | 18:45:PM
مبارک ثانی کیس؛ علما کی تجاویز منظور، نظرثانی فیصلے میں اعتراضات والے پیراگراف واپس لے لئے
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے علما کرام کی تجاویز منظور کر لیں،سپریم کورٹ نے نظرثانی فیصلے میں اعتراضات والے پیراگراف واپس لے لئے، عدالت نے کہاکہ ان تمام پیراگراف کو کسی معاملے میں نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ 

وقفے کے بعد سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا،فیصلہ اردو میں پڑھ کر سنایا گیا۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ نظرثانی درخواست میں ترمیم سے متعلق تصحیح شدہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا،ٹرائل کورٹ سپریم کورٹ کے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے سے متاثر نہیں ہوگی،ٹرائل کورٹ حذف شدہ پیراگراف کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ یہ کیوریٹیو ریویو نہیں بلکہ فیصلے میں تصحیح کا کیس تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا: محمود اچکزئی