7 روز بعد سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اغواء کا مقدمہ درج

Aug 22, 2024 | 19:11:PM

(طیب سیف)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے مبینہ اغواء  کا مقدمہ 7 روز بعد درج کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم  کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی پولیس  نے درج کر لیا، مقدمہ مغوی محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کی صبح 5 بجے چند افراد خوف ہراس پھیلاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں داخل ہونے والے افراد نے ہم سے موبائل فونز بھی چھین لیے،ماسک پہنے تینوں بندوں نے محمد اکرم کو زبردستی ویگو ڈالے میں ڈالا اور لے گئے، محمد اکرم تینوں افراد سے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملنے کا کہتے رہے، واقعہ کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل آئے اور ہمارے موبائل فونز لے گئے۔

مزیدخبریں