ایران میں جاں بحق ہونیوالوں میں کندھکوٹ کے ایک ہی خاندان 5افراد شامل

Aug 22, 2024 | 19:21:PM

(24نیوز)ایران زائرین بس حادثے میں کندھ کوٹ کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں،ایک مرد اور چار خواتین سھریانی برادری کے جبکہ ایک نوجوان سادات برادری کا ہے،سالار نے ورثا کو جاں بحق ہونے کی اطلاع دے دی،ورثا کی جانب سے اپنے پیاروں کے غم میں تعزیت موصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ورثا کا کہناتھا کہ پاکستانی حکومت سفارتی رابطہ کر کے ہمارے پیاروں کی میتیں جلد وطن میں ہماری مدد کرے،لطف شاہ کاکہناتھا کہ میرے بیٹے سید سیرت عباس شاہ سمیت کندھ کوٹ کے چھ ہی افراد بس حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں،جابحق ہونے والوں میں رستم سھریانی، کریماں خاتون، کائنات، ریما خاتون، سعدیہ اور سید سیرت عباس شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے

مزیدخبریں