(طیب سیف) ترنول میں پولیس پر فائرنگ کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک شہاب کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترنول پولیس نے پولیس پر فائرنگ کے الزام میں ایم این اے ارباب عامر کو گرفتار کر لیا، ان کو تھانہ ترنول سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے ایم پی اے ملک شہاب کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔