جیل ٹرائل کے دوران میڈیا کو ملزم سے انٹرویو کی اجازت نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ جیل ٹرائل کے دوران میڈیا کو ملزم سے انٹرویو کی اجازت نہیں، صحافیوں کو ملزم سے انٹرویو کی اجازت نہ دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کی کوریج پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جیل سماعت کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی سے ٹرائل کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھیں گے، جیل سماعت پروسیڈنگ ریگولیٹ کرنا جج کی ذمہ داری ہے جیل کی انتظامیہ کی نہیں ، اگر صحافی کو اجازت نہیں دیں گے تو یہ اوپن کورٹ کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ جیل ٹرائل کے دوران میڈیا کو ملزم سے انٹرویو کی اجازت نہیں، صحافیوں کو ملزم سے انٹرویو کی اجازت نہ دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے دئیے گئے 7 صحافیوں کو جیل سماعت میں جانے کی اجازت دیں، عدالتی سماعت کوریج کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے
بعد ازاں عدالت نے حکم جاری کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اڈیالہ جیل انتظامیہ عمل کرے ۔