ای سی سی اجلاس، آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری

Aug 22, 2024 | 20:06:PM
ای سی سی اجلاس، آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ  کمیٹی نے  آپریشن عزم استحکام کیلئے20 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دیدی ،ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ ای سی سی نے چینی کی برآمد کی مدت 45 روز سےبڑھا کر 60 روز کر دی،اس کے علاوہ افغانستان کو چینی کی برآمد کیلئے رقم ایڈوانس وصول کرنے کی شرط  عائد کردی،چینی کی برآمد کیلئے ایل سی کی مدت بڑھا کر 60 روز کر دی گئی ،وزارت خزانہ کا مزید کہناتھا کہ چینی کی برآمد کیلئے مقامی مارکیٹ میں ریٹیل پرائس کا بینچ مارک ختم کردیا گیا ۔

ای سی سی نے گنے کے کاشتکاروں کو رقوم نہ دینے والی ملز کے خلاف کارروائی کی شرط  رکھ دی،شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی قیمت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،ای سی سی نے مختلف ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے