مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر کل یوم تشکر منانے کا اعلان 

Aug 22, 2024 | 20:13:PM
مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر کل یوم تشکر منانے کا اعلان 
کیپشن: مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

امیر جمعیت علما ئے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت ختم کے خلاف سازش نہیں  کرسکتی ،آئین تسلیم نہ کرنےوالے کے حقوق ختم ہوجاتے ہیں، سپریم کورٹ نے قابل اعتراض تمام شقوں کو ختم کردیا،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک تھی،بڑی کامیابی پر امت مسلہ ، قوم اور دینی جماعتوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دینی جماعتوں نے سپریم کورٹ کو فیصلے کے حوالے سے قائل کیا،کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا  کہناتھا کہ 7ستمبر کو قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا ،7 ستمبر کو یوم الفتح کے طور پر یاد  کیا جائے،مینار پاکستان پر 7 ستمبر کو تقریب کااہتمام کیا جائے گا،دنیا کی کوئی طاقت اس عقیدے کے خلاف سازش نہیں کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے