ایف آئی اے کی بروقت کاروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

Aug 22, 2024 | 20:19:PM
ایف آئی اے کی بروقت کاروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
کیپشن: جعلی سفری دستاویزات پربیرونِ ملک جانے کی کوشش میں گرفتار ملزمان اور ایف آئی اے اہلکاروں کی فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشے جعفری) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اظہر مقصود اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی، ملزمان نے عمرے ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے، ملزمان نے سعودی عرب سے سینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی، ملزمان کے سامان سینیگال کے ویزے برآمد کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے 22 لاکھ کے عوض علی نامی ایجنٹ سے سینیگال کے ویزے حاصل کئے، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔