دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Aug 22, 2024 | 20:23:PM
دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: دفعہ 144
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پنجاب  حکومت کے دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس شکیل احمد شہری ملک نجی اللہ کی متفرق درخواست پر کل سماعت کریں گے،جسٹس شکیل احمد متفرق درخواست پر سماعت بطور ارجنٹ کیس صبح نو بجے کے بعد کریں گے، متفرق درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کیلئے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ،دفعہ 144 کا نفاذ پولیٹیکل انجینئرنگ ہے، سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ، تحریک انصاف کے جلسے اور جلوس  روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جاسکتا ، موجودہ حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 9, 14, 15 ،16 اور 17 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ   عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ترنول جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کیا؟ اندرکی کہانی سامنے آ گئے