لاہور ہائیکورٹ :فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)انٹرنیٹ سروس کیلئے فائر وال کی تنصیب اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال جوڈیشنل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر کل سماعت کریں گے ، درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت آئی ٹی ، وزارت داخلہ ، پی ٹی اے ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائر وال لگانے کے اقدام پر قانونی اعتراض لگائے گئے ہیں،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں میں متعلعہ حکام کو چھٹیاں لکھیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، عوامی مفاد کا معاملہ اس پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہئے، فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی، فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، عدالت فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو لگانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے ۔