کل بھی بادل برسیں گے ،رم جھم سے رت بدلے گی

Aug 22, 2024 | 21:04:PM
کل بھی بادل برسیں گے ،رم جھم سے رت بدلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک بھر میں مون سون کا دھواں دھار سپیل جاری ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ متعدد علاقوں میں بادل خوب برسنے کیلئے تیار ہیں جبکہ بعض علاقوں میں رم جھم سے رُت بدلے گی ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند،خیبر،باجوڑاور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

پنجاب کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے ، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال ،جہلم ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال ، ساہیوال، ملتان ، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگراورڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ۔تاہم (شام/رات) ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے ،کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، تا ہم تھر پارکر،میرپورخاص، بدین ،مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اورگردونواح میں چند مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: موسم