علی امین گنڈا پور کے پاس ورکروں کو دینےکیلئے پیسے ہیں،عوام کیلئے نہیں،امیر مقام

Aug 22, 2024 | 21:20:PM

(24نیوز) وزیر سیفران انجینئر امیر مقام نے علی امین گنڈاپور کی پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پاس پی ٹی آئی ورکروں کو دینےکیلئے پیسے ہیں خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے نہیں،پانچ پانچ ہزار روپے اسلام آباد پر حملے کیلئے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے نہیں۔

امیر مقام کا کہناتھا کہ اسلام آباد پر حملے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیاجارہا ہے ،علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں،ہمیں علم ہے کہ یہ صبح کیا بات کرتے ہیں اور رات کو کیا بات کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلام آباد پر حملہ اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،بلڈوزر، کرینوں اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی سستی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ نہیں ولن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان ہوشیار،ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے اہم خبر

مزیدخبریں