تنخواہ کی عدم ادائیگی، لاہورہائیکورٹ بار کے ملازم نے خودکشی کرلی

Aug 22, 2024 | 22:02:PM
تنخواہ کی عدم ادائیگی، لاہورہائیکورٹ بار کے ملازم نے خودکشی کرلی
کیپشن: محمد خالد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازم نے 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  لاہور ہائیکورٹ بار کا ملازم محمد خالد گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے سے پریشان تھا ،محمد خالد  نے گھریلو حالات سے تنگ آکر بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی،ریسکیو کی ماہر ٹیموں نے نہر سے ڈیڈ باڈی تلاش کی ۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ مرحوم خالد کے پانچ بچے ہیں اور وہ کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا ،خالد لاہور ہائیکورٹ بار میں 25 سال سے ملازمت کر رہا تھا، لاہور ہائیکورٹ بار کے تمام ملازمین تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر پریشان ہیں ۔

ہائیکورٹ بار کے ملازمین نے خود کشی کرنے والے  بار ملازم محمد خالد کے ورثا کے حکومتی امداد کا اعلان کا مطالبہ  کر دیا، ان کا کہناتھا کہ ہائیکورٹ بار کے ملازمین کو گزشتہ تین  ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔