حیدر آباد میں ڈھائی سال کی بچی پولیو وائرس سے متاثر

Aug 22, 2024 | 23:56:PM
حیدر آباد میں ڈھائی سال کی بچی پولیو وائرس سے متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، 29 ماہ کی بچی وائرس کے باعث ہمیشہ کیلئے معذوری کا شکار ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی کی رہائشی 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر کا کہنا ہے کہ منیزہ زبیر نامی بچی پر شبہ ہونے کے سبب اسکے سیمپل اسلام آباد بھیجے تھے، اسلام آباد سے رپورٹ آئی ہے جس میں بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،بچی کی ویکسینیشن مکمل ہے، تمام پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں، بچی غذائی قلت کا شکار ہے۔