زلفی بخاری میگزین ہیلو کی پر کشش سیاستدانو ں کی فہرست میں شا مل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )زلفی بخاری کو ملٹی نیشنل پاکستانی فیشن میگزین ‘ہیلو‘ نے اپنی سالانہ ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ہیلو میگزین سال کے اختتام پر فیشن، شوبز، ٹی وی، ماڈلنگ، سیاست اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے 100 بہترین افراد کو پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق فیشن میگزین کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں 40 سالہ زلفی بخاری واحد سیاستدان ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام متحرک خواتین سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں جگہ بنائی۔عام طور پر میڈیا میں عمران خان، زرتاج گل اور شیخ رشید جیسے کابینہ ارکان مشہور رہتے ہیں جب کہ اس سال مریم نواز، بلاول بھٹو، ا?صفہ اور بختاور بھٹو زرداری کے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چرچے رہے۔تاہم اس کے باوجود وہ میگزین کی ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔اس سال میگزین کی فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق اداکاری سے ہے اور مجموعی طور پر 100 سے 90 کے افراد کا تعلق اداکاری سے ہے۔اس سال پرکشش افراد کی فہرست میں واحد گلوکار عاطف اسلم بھی شامل ہیں جب کہ برطانوی نژاد پاکستانی میزبان تنویز وسیم المعروف تان فرانس بھی شامل ہیں۔اس سال کی پرکشش افراد کی فہرست میں ترک اداکار انگین التان دوزیتان اور ایسرا بلگچ بھی شامل ہیں، جنہوں نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔