(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہناہے کہ ہم نے دشمنوں اور مخالفین کے بیانیہ کا مقابلہ کرنا ہے ہمارے قومی بیانیے کی زیادہ سے زیادہ تشہیرہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن ، وزارت تعلیم اور سی پی اے ڈی کے اشتراک سے سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے قومی وعلمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آجکل ہم کورونا وائرس کے ساتھ کئی دوسرے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں۔ یکساں نظام تعلیم ہماری ایک سوچ ہے، یہ پاکستانیت ایک قوم بننے کی طرف ایک قدم ہے۔
سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھاکہ پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا۔ ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کےلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔آج ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہے یہی قوموں کی ترقی کا راز ہے۔ سیمینار سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور پیغام پاکستان کوہر فردتک پہنچنا چاہئے۔
یکساں نظام تعلیم ایک قوم بننے کی طرف ایک قدم ہے، شفقت محمود
Dec 22, 2020 | 00:36:AM