دیپیکا پڈوکون کرش 4 کی نئی ہیروئین ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نامور فلمساز اور ماضی کے معروف اداکار راکیش روشن اب مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو فلم کرش 4 میں کاسٹ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق راکیش روشن نے 2003 میں سپرہٹ فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ بنائی تھی اور اس فلم میں ریتک روشن اور پریتی زنٹا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم کی کامیابی کے بعد راکیش روشن نے اس فرینچائزی میں کرش اور کرش3 بنائی۔راکیش روشن اب ریتک روشن کو لے کر کرش 4 بنانے جارہے ہیں، بتایا گیاہے کہ اس میگا بجٹ فلم میں دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا جائےگا۔
فلمساز راکیش روشن کرش 4 کےلئے دپیکاپڈوکون کو سائن کرنا چاہتے ہیں۔دپیکا سے پہلے کیارا اڈوانی اور کرتی سینن کے نام بھی سرخیوں میں رہے لیکن دونوں میں سے کسی کو بھی کاسٹ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے کرش اور کرش 3 میں کام کیا تھا۔راکیش روشن کا کہنا ہے کہ ابھی صرف سکرپٹ پر کام چل رہا ہے۔