(24نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید82 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 32 ہزار 526، سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831، اسلام آباد میں 36 ہزار 416 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھرمیں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 688، سندھ میں 3 ہزار 352، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 553، اسلام آباد میں 393، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 210 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔