(24نیوز)استعفے 31دسمبر کو نہیں 23 دسمبر تک جمع کرائے جائیں، مسلم لیگ (ن) نے ارکان کو استعفے جمع کرانے کی ڈیڈلائن میں کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی سے استعفے جمع کرنے کیلئے 15 رکنی ٹیم تشکیل دے دی، پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔حمزہ شہباز اپنا استعفا رانا محمد اقبال یا ندیم کامران کو جمع کرائیں گے، پارلیمانی گروپس احسن اقبال اور رانا ثنا ﷲ کو استعفے جمع کرائیں گے۔ادھر مسلم لیگ کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفا بھجوا دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پورا پینل اگر استعفیٰ دے تو ان کا استعفا بھی قبول کرلیا جائے۔