ملک میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی,ترجمان 

Dec 22, 2020 | 10:10:AM

(24نیوز)ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی تاہم گیس پائپ لائنوں کے اختتام پر واقع علاقوں میں کم گیس پریشر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ دونوں سوئی کمپنیاں گیس سپلائی کی صورتحال کو نارمل رکھنے کیلئے سر گرم عمل ہیں، گیس پریشر شکایات کو مستعدی سے حل کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں۔ گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے۔

مزیدخبریں