مسلم لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائشگاہ پر ایف آئی کا چھاپہ

Dec 22, 2020 | 10:20:AM
مسلم لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائشگاہ پر ایف آئی کا چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے نے  گوجرانوالہ میں (ن) لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر  چھاپہ مارا  تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ ایم پی اے عمران خالد بٹ کے بھائی سلمان خالد عرف پومی بٹ کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔ سلمان خالد عرف پومی بٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ سٹی کے صدر سلمان خالد بٹ عرف پومی بٹ  گھر پر موجود نہ تھے،  جس پر  ایف آئی اے کی ٹیم بنا گرفتاری کےواپس لوٹ گئی۔