(24 نیوز) 11سال قبل ٹرین کے ذریعے پاکستان آنے والی 65 سالہ بھارتی خاتون کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست سہارنپور کی رہائشی 65 سالہ حسینہ نامی خاتون 2009 میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے پاکستان آئی تھیں، پاکستان میں قیام کے دوران حسینہ کی سفری دستاویزت گم ہوگئیں اور وہ بھارت واپس جانے کی بجائےپاکستان میں ہی مقیم ہوگئیں، بعد ازاں پولیس نے انہیں 2014میں گرفتار کر لیا۔حسینہ بی بی کوپاکستان میں غیرقانونی قیام کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا، وہ کئی برسوں سے لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں ، حسینہ کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی اورانہیں واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھارت بھیج دیا گیا ۔ بھارتی سفارتخانہ نے حسینہ کو عارضی سفری دستاویزات فراہم کییں تھیں۔