میڈیکل رپورٹس تشویشناک،ڈاکٹر خانہ پری کر رہے ہیں،شہباز شریف

Dec 22, 2020 | 12:06:PM
 میڈیکل رپورٹس تشویشناک،ڈاکٹر خانہ پری کر رہے ہیں،شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں۔خانہ پری سے کام چلایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کی جانب سے اجازت ملنے پر شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ آپ کی عدالت نے بڑا حکم دیا مگر حکومت اس آرڈر کو ایزی لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15 دن تک میری میڈیکل رپورٹس چھپائے رکھیں، کل صرف ہڈیوں کے ڈاکٹرز جیل میں آئے۔شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی ڈاکٹروں کے پینل میں کینسر کے ڈاکٹر شامل نہیں تھے۔ آج عدالت میں پیشی تھی اس وجہ سے خانہ پری کے لئے ڈاکٹروں کا بورڈ آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا بورڈ خود حیران تھا کہ باقی ڈاکٹروں کو کیوں نہیں شامل کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹس میں بتا دیا گیا ہے کہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے۔

شہباز شریف نے احتساب عدالت لاہور سے استدعا کی کہ میڈیکل بورڈ میں پچھلے 15، 20 سال سے میرا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کو شامل کیا جائے۔فاضل جج نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ آپ تحریری درخواست دیں اس کو میں دیکھوں گا۔