8ہزار ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سے صرف 2ہزار کےرجسٹرڈ ہونیکا انکشاف

Dec 22, 2020 | 12:27:PM

(24نیوز)سرکاری دستاویزات میں ملک میں 69 فیصد ہاؤسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ کرانے کا  انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق 8 ہزار 767 سوسائٹیوں میں سے 6 ہزار سوسائٹیاں متعلقہ اداروں سے رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔جب کہ  یہ 6 ہزار سوسائٹیاں بوگس کاغذات پر بنائی گئی ہیں یا ان کے پیپرز نامکمل ہیں۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 500 سوسائٹیوں کے خلاف تقریباً 4000 فراڈ اور کرپشن کے کیسز  درج ہیں جب کہ فراڈ کیسز کی مالیت 300 ارب روپے سے زائد  ہے۔علاوہ ازیں ملک میں صرف 2 ہزار 767 ہاؤسنگ سوسائیٹیاں رجسٹرڈ ہیں جب کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا سائز تقریباً 15 سے 20 کھرب روپے ہے۔
 

مزیدخبریں