شہباز فیملی کے  اثاثے قرق۔۔ نیب نے رپورٹ جمع کرادی

Dec 22, 2020 | 12:45:PM

(24نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز شریف کے اثاثے قرق کر دیئے۔
 تفصیلات کے مطابق  ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز شریف کے علاوہ شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کے اثاثے بھی قرق کر لئے گئے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت نےقرق میں اشتہاری ملزموں کے اثاثے قرق کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

مزیدخبریں