(24نیوز) ماں نے بچوں کو ہیٹر کے پاس سلا یا اور خود چھت پر چلی گئی، جب واپس آئی تو بچے مکمل جل چکے تھے
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے قریب واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سی ڈی اے فائرفائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس اور امدادی رضاکاروں کا کہنا ہے ترجمان 1122 کے مطابق واقعے میں 5 سالہ کومل اور 4 سالہ شعیب علی جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ دونوں کی لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
گھر میں آگ خاتون خانہ کی غفلت کے باعث لگی، آگ کی شدت کی وجہ سے دونوں کم سن بہن بھائی 100 فیصد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والے کم سن بچوں کا باپ گاؤں میں تھا، ماں نے دونوں بچوں کو ہیٹر کے پاس سلایا اور خود چھت پر کپڑے اتارنے گئی، ہیٹر سے بچوں کے بستر کو آگ لگی، ماں کے واپس آنے تک بچے آگ میں مکمل طور پر جل چکے تھے۔