کوروناکے حملے۔۔۔ پولیس کے مزید 7 اہلکار متاثر

Dec 22, 2020 | 13:05:PM

(24نیوز)کورونا سےلاہور پولیس کے مزید 7 اہلکار متاثر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 28 ہو گئی۔ وبا سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا۔ پہلی لہر کے دوران 476 اہلکاروں نے کورونا کو شکست دیتے ہوئے دوبارہ فرائض سنبھالے۔سی سی پی او لاہور  کا کہنا ہے کہ شہری کورونا وبا سے تحفظ کیلئے احتیاط برتیں۔ ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں