وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس،ڈیمز کیلئے 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری

Dec 22, 2020 | 13:29:PM
وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس،ڈیمز کیلئے 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس  میں وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ یوروبانڈ واپڈا کی طرف سے مہمنداوردیامیر ڈیم کیلئے درکارغیرملکی فنانس پوری کرنے کے لیے جاری کرے گا۔اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ وفاق کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان فریم ورک کی منظوری پہلے متعدد بار ای سی سے موخر ہوچکی اور اب آج ہونیوالے ای سی سی اجلاس ایجنڈے کا دوبارہ حصہ ہے اور توقع ہے کہ منظورہوجائے گا۔ وفاق کا کراچی کے منصوبوں کیلئے 739 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے اور فاقی حکومت کی آئندہ 3 سال کے دوران فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

علاوہ ازیں ای سی سی کےاجلاس میں سوئی گیس کمپنیوں کے ایل پی جی ایئر مکس پراجیکٹس کے التواء کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(جی ایچ پی ایل)کے قرضوں کی ریپیمنٹ اور مستقبل میں جی آئی ڈی سی سےانٹرسٹیٹ گیس سسٹمز لمیٹڈ(آئی آیس جی ایس ایل)گیس امپورٹ و انفراء سٹرکچر پراجیکٹس کی مد میں درکار اخراجات کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے وزیراعظم کی کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور دیگر اخراجات کی مد میں 59 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔