(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 3سو کنال کے گھر کو ریگولرائز کیا گیا، لیکن غریبوں کی جھونپڑیاں تجاوزات کے نام پر مسمار کر دی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عطا تارڑ نے عظمی بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی رہائش گاہ ریگولرائزڈ کرالی ہے، کیا یہ غیر قانونی کام نہیں ؟ اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی سپین میں پراپر ٹیز ہیں اس کے کہنے پر ایف آئی اے کو شہباز شریف کا کیس دے دیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف سے ایف آئی اے نے 7 منٹ 23 سیکنڈ تفتیش کی، منی لانڈرنگ کب اور کس نے کی یہ وقت بتائے گا۔عطا تارڑ نے مزید کہا ہے کہ بکتر بند گاڑی میں سفر سے شہباز شریف کو تکلیف ہوئی، عمران خان کے حکم پر شہباز شریف کی رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر سے دی گئی۔