(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا۔ہم سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔اب لانگ مارچ ہی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات عوام کا کرپٹ ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ حکومتی لوگوں نے ہاتھ جوڑ کر کے پی اور مرکز میں کرپشن پراین آراو مانگا۔ عمران خان خود پارلیمان پر لعنت بھیجتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کو گھر بھجوا دیں گے۔