سلور ایرو، سٹاک ہوم میں چلنے والی آسیب زدہ میٹرو ٹرین

Dec 22, 2020 | 15:19:PM
سلور ایرو، سٹاک ہوم میں چلنے والی آسیب زدہ میٹرو ٹرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے باسیوں کیلئے سلور ایرو نامی ٹرین کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں یہ ٹرین آسیب زدہ ہے اور کسی اور ہی جگہ ٹیلی پورٹ کردیتی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق 1960 کی دہائی میں سٹاک ہوم میٹرو نے 8 ٹرینوں کو المونیم سے تیار کیا تھا، کچھ عرصے بعد ہی سٹاک ہوم میں ایک روایت کا جنم ہوا کہ اصل یا خالص پبلک انفراسٹرکچر کا ہر جزو ایک بھوت ہوتا ہے اور چونکہ ہر آسیب زدہ ٹرین کو ایک آسیب زدہ سٹیشن کی ضرورت ہوتی ہے تو ایسا ہی سلور ایرو کے ساتھ بھی ہوا۔ 

خیال رہے کہ  کہا جاتا ہے کہ جب کوئی سلور ایرو پر سوار ہوتا ہے تو پھر کبھی باہر نہیں آ پاتا، اس لیے نہیں کہ وہ مرجاتا ہے بلکہ یہ ٹرین وقت کے کسی چکر میں پھنس جاتی ہے اور وہیں گھومتی رہتی ہے۔ کہانی کا ایک اور ورژن بھی ہے جس کے مطابق یہ ٹرین سال میں صرف ایک بار رکتی ہے، اس وقت تک تمام مسافر مردہ بن چکے ہوتے ہیں۔