سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10دہشتگرد ہلاک

Dec 22, 2020 | 16:35:PM

(24نیوز)سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  کسی سیکیورٹی اہلکار کے زخمی یا  شہید ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، ٹھکانے پر لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے دہشتگرد موجود تھے، 20 دسمبر کو آواران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جب کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں آواران کے ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں، تاہم ابھی تک ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزیدخبریں