(24نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس گلزار احمد سے بہاولپور بار ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے بہاولپور بار ایسوسی ایشن کی ویب سائیٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ، قانون کی تعلیم کیساتھ وکلا کو تاریخ اور فلسفہ کا علم بھی حاصل کرنا چاہئے،چیف جسٹس نے کہاوکلا مکمل تیاری کیساتھ عدالت میں پیش ہوں اور ڈیکورم کا خیال رکھیں، وفد نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور بہاولپور دورے کی دعوت بھی دی ۔
بار ایسوسی ایشنز کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں،چیف جسٹس
Dec 22, 2020 | 17:15:PM